نون لیگ کے جاوید لطیف کیخلاف نیب انکوائری شروع

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نون لیگ کے جاوید لطیف کیخلاف نیب انکوائری شروع

نیب لاہورنے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب زوار منظور کے نام خط میں لکھا ہےجس میں ان سے کہاگیا ہےکہ میاں جاوید لطیف کےخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

ڈی جی نیب لاہور نےخط میں مزید لکھا ہے کہ میاں جاوید لطیف اور دیگر کے خلاف تحقیقات اور شواہد اکٹھے کیے جائیں اور تحقیقات مکمل کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔