خیبرپختونخوا کے سابق وزیر بھی بی آر ٹی کے خلاف بول پڑے

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر بھی بی آر ٹی کے خلاف بول پڑے

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے وزیرِ بلدیات عنایت اللہ بھی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے خلاف بول پڑے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں عنایت اللہ نے کہا کہ بی آر ٹی صوبائی دارالحکومت کی ترقی کا نہیں تباہی کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میں جب لوکل گورنمنٹ کا وزیر تھا، اس وقت یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا تو میں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

سابق صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ مجھے اسی وجہ سے دور رکھا گیا کہ میں نے منصوبے پر اپنے نام کی تختی نہیں لگانے دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کا مستقبل روشن نہیں دیکھ رہا، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی صاحب کو سب کچھ پتا ہے لیکن اس کے باوجود بی آر ٹی کا دفاع ان کی مجبوری ہے۔