گوادرمستقبل قر یب میں خطے کا گیم چینجر والا شہر ہو گا،مقررین

December 10, 2019

گوادر(نامہ نگار) گوادر پا کستان کا دل اور سی پیک کا مرکز ہے۔ گوادر کا پاکستان سے الحاق دور اندیشانہ فیصلہ تھا۔ پا کستان نیوی نہ صرف آبی حدود کو محفوظ بنارہی ہے بلکہ ساحلی علاقوں کی فلا ح وبہبود پربھی کام کررہی ہے۔ گوادر مستقبل قر یب میں خطہ کا گیم چینجر والا شہر بن رہاہے۔ پاکستان اور چائنا کا اشتراک خوشحالی کے نئے دور پیدا کرے گا۔گوادر ڈے آئندہ شایان شان طور پر منا یا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار پاکستان نیوی کے کمانڈر فلیٹ وائس ایڈ مرل آصف خالق، ریئر ایڈ مرل فیصل رسول لودھی، کمانڈر ویسٹ کموڈور سید فیصل شاہ،سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی اور احمد اقبال نے گوادر کا پاکستان کے الحاق کے 61برس مکمل ہونے کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے بیس پی این ایس اکرم میں منعقدہ پر چم کشائی کی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر فلیٹ وائس ایڈ مرل آ صف خالق نے کہاکہ آج کا دن انتہائی تاریخی ہے کیونکہ آج ہی کے دن گوادر کو پاکستان میں شامل کیا گیا ہے گوادر کا پاکستان سے الحاق کے بعد پاک نیوی نے اس خطے کے آبی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش ہے اوراللہ کے فضل وکرم سے ہمارے سمندری حدود محفوظ ہاتھوں میں ہے جبکہ اس خطہ میں سی پیک کی سر گر میوں نے اس کی اہمیت کو مز ید مسلمہ بنا یا ہے پاکستان اور چائنا کے اشتراک سے یہاں تبد یلی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے دوررس نتائج ابھی سے سامنے آرہے ہیں پا کستان نیوی اس ترقی میں نہ صرف اپنا کر دار ادا کر یگی بلکہ سی پیک کی کامیابی کے لئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی ادا کریگی۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے ریئر ایڈ مرل فیصل رسول لودھی نے کہا کہ 8دسمبر 1958میں گوادر کی پاکستان میں شمولیت کے بعد پاک نیوی وہ پہلی فور س تھی جس نے کمانڈر افتخار احمد سہر وردی کی قیادت میں یہاں سبز ہلالی پر چم لہر ایا گوادر کی پاکستان مین شمولیت یہاں کے بزرگوں کی دور اندیشانہ جذبات کا مظہر ہے اوراللہ کے فضل وکرم سے یہ شہر خطہ کا گیم چینجر بننے جارہا ہے جس میں یہاں کے مقامی لوگوں کی شرکت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔