پنڈی ٹیسٹ پونے دس بجے شروع ہوگا

December 10, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ دس بجے کے بجائے پونے دس بجے شروع ہوگا۔ پیر کی صبح 10 بجے دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ جس کے بعد میڈیا بلاک میں دونوں کپتانوں کی پری سیریز میڈیا کانفرنس ہوگی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا جائے گا۔ یہاں جہاں بندولا ورنا پورا اور جاوید میاندادبھی موجود ہوں گے۔ بد ھ کو ٹاس صبح سوا نو بجے ہوگا۔ جمعہ کے روز پہلا سیشن صبح 9:40 سے دوپہر 12:10 بجے تک جاری رہے گا۔