انٹربینک، ڈالر 15 پیسے کم ہوگیا

December 10, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ڈالر کی قیمت 155.15 تھی تاہم کرنسی کا لین دین کرنے والوں کا رحجان ڈالر کی جانب کم رہا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور یہ 155.10 روپے میں فروخت ہوا۔