کمشنر کی چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کومستقبل کی گائیڈ لائن

December 10, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)نئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کومستقبل کی گائیڈ لائن کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔باخبر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں خصوصی پیر سوہاوہ کے ایک ہوٹل میں ہوا ہےجس میں ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سیف اللہ ڈوگر سمیت دیگر افسران شامل تھے۔اجلاس سے قبل تمام افسران نے مارگلہ ٹریل پر ہائیکنگ کی جس کے بعد تقریبا تین سے چار گھنٹے تک اجلاس ہوا۔ترجیحات کے تعین کی ہدایت کے ساتھ ساتھ بالخصوص اس تاثر کودورکرنے کی کوشش کی گئی کہ اگر کسی فائل پر کچھ لکھا گیا تو نیب یا انٹی کرپشن کی پکڑ میں نہ آجائیں۔کمشنر نے کہا کہ کام ہوتا ہوا نظرآنا چاہیے اور یہ تاثر نہ ملے کہ افسران کسی وجہ سےخوفزدہ ہیں۔