بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، عمران خان

December 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں عالمی ضمیر، بین الاقوامی قانون کے حامیوں اور سلامتی کونسل سے اپیل کرنا ہوگی کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت سرکار کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ قابض بھارت سرکار 4 ماہ سے جاری مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین کے خلاف مقبوضہ وادی میں کشمیری جوانوں، بچوں اور عورتوں کا بہیمانہ قتل عام بند کرے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم اپنے حق خود ارادیت کے لیے میدان عمل میں ڈٹے ہوئے جری کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری ثابت قدمی سےان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے۔