چلی کا فوجی طیارہ لاپتا ہوگیا

December 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جنوبی امریکی ملک چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹارکٹیکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق چلین ایئرفورس نے بتایا کہ ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹارکٹیکا بیس کے لیے اڑان بھری تھی اور اس پر 38 لوگ سوار تھے جن میں 35 فوجی شامل ہیں۔

طیارے نے چلی کے پنٹا اریناز ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جس کا ایک گھنٹے پانچ منٹ بعد کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

چلی کے حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے طیارے کی تلاش کے لیے امدادی ٹیم روانہ کی لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔