سندھ ہائیکورٹ: ایس ایس پی شکارپور کی صوبہ بدری کیخلاف درخواست کی سماعت

December 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سندھ ہائیکورٹ: ایس ایس پی شکارپور کی صوبہ بدری کیخلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹمیں ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کو صوبہ بدر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان کو صوبہ بدر کردیا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے کراچی اور شکار پور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ایس ایس پی شکار پور کی کارکردگی دیکھنے کے بعد دیکھیں گے کہ کون اچھا کام کررہا تھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر شکار پور کے نئے ایس ایس پی نے کام اچھا نہ کیا تو حکومت سندھ سے پوچھیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔