• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کئی پولیس افسران کے تبادلے کردیے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کئی پولیس افسران کے تبادلے کردیے


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کئی پولیس افسران کے تبادلے کردیے ہیں۔ جن میں سندھ پولیس کے دو ایس ایس پی افسران ڈاکٹر رضوان احمد خان اور اعجاز احمد شیخ بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر رضوان احمد خان کا ٹرانسفر سندھ سے پنجاب کردیا جبکہ اعجاز احمد شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کا نیکٹا سے پنجاب حکومت کو تبادلہ کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ڈی آئی جی افضل محمود بٹ کا گلگت بلتستان اور ڈی آئی جی عمران محمود کا آئی سی ٹی پولیس میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایس پی محمد عتیق طاہر کا نیشنل ہائی وے سے موٹر وے پولیس میں تبادلہ کردیا ہے۔

تازہ ترین