• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکریٹری سندھ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سامنے ڈٹ گئے

چیف سیکریٹری سندھ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سامنے ڈٹ گئے


چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اسٹیشبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت کے سامنے ڈٹ گئے، انہوں نے ایس ایس پی اعجاز شیخ کو جاری ذمے داری سے ریلیز کرنے سے انکار کردیا۔

سندھ پولیس کے تبادلوں کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت سامنے آنے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے ایس ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ کر ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اعجاز شیخ کے تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی اعجاز شیخ اہم ذمے داری پر کام کر رہے ہیں، سندھ میں ویسے ہی پی ایس پی افسران کی کمی ہے،ا س لیے نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس کے 2 افسران کے تبادلے کیے ہیں، جن میں ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد خان کا ٹرانسفر پنجاب کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایس ایس پی عمر کوٹ اعجاز احمد شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین