اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 222 پوائنٹس بڑھ گیا

December 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، ایک روز کی مندی کےبعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پھر تیزی کا رحجان ، 100انڈیکس میں 222پوائنٹس کا اضافہ ،50.04فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ، مارکیٹ سرمایہ کاری مالیت بھی 48ارب 45کروڑ 66لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 20.44 فیصد کم رہا۔اختتام پر 100انڈیکس 221.79پوائنٹس کے اضافے سے 40664.60پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ 30انڈیکس 78.88پوائنٹس کے اضافے سے 18529.85 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 184.30پوائنٹس کے اضافے سے 28967.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور 375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 189کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 161میں کمی اور 25 میں استحکام رہا بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 48ارب 45کروڑ 66لاکھ روپے کے اضافے سے 78کھرب 18ارب 31کروڑ 64لاکھ روپے ہوگئی جب کہ کاروباری حجم 25 کروڑ 46لاکھ 22ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیرکی نسبت 6کروڑ 54لاکھ 55ہزار شیئرز کم ہے۔