ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی کراچی میں مصروفیات

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی کراچی میں مختلف مصروفیات جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معززمہمان نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ایرانی کمانڈر کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر گفتگوکی گئی۔

بعد ازاں ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ اور پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر اورپاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔

معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے لئے باہمی روابط اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔

کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔