ایشیائی بینک کا پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا عندیہ

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی بڑھے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نےامکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2019 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح انتہائی گر کر 3 اعشاریہ 3 فیصد رہی تاہم اب رواں سال پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیائی بینک پاکستان کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دیگا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز بھی موصول ہو گئے ہیں۔