عاصم اظہر امریکی میوزک بینڈ ”کرویلا“ کی نئی البم کیلئے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

December 12, 2019

اسلام آباد (ایجنسیاں)اداکار عاصم اظہر امریکی میوزک بینڈ ”کرویلا“ کی نئی البم کے لیے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ گلوکار بینڈ کی نئی میوزک البم ”زیرو“ کے لیے گانا”پیراڈائیز“ گائیں گے۔ ”کرویلا“ بینڈ کا شمار امریکا کے الیکٹرک ڈانس میوزک بینڈ میں ہوتا ہے جو دوبہنوں جہاں یوسف اور یاسمین یوسف پر مشتمل ہے، ان کی پہلی البم ”گٹ ویٹ“24ستمبر2013ءمیں ریلیز کی گئی تھی۔