سکیورٹی بل کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا:گرینڈ ہیلتھ الائنس

December 12, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری لیبارٹریوں کو ٹھیکے پر دینا ناقابل برادشت عمل قرار دیا ہے جبکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلاء گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے،اس حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر علی وقاص،رانا عامر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے،دن دہاڑے ہسپتال پر وکلا نے حملہ کر دیا جس سے کئی مریض جاں بحق ہوئے اور لواحقین سمیت ڈاکٹرز زخمی ہو گئے،انسانیت سوز واقعے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو استعفی دینا چاہئے،وکلا گردی کیخلاف پنجاب کے تمام ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور دیگر سٹاف ایک ہیں، ملتان سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال اور احتجاج کئے جائیں گے اور جب تک ہسپتالوں کے لئے سکیورٹی بل منظور کر کے قانون نہیں بنایا جاتا احتجاج جاری رہے گا،علاوہ ازیں جی ایچ اے ملتان نیشنل ہیلتھ پروگرام کی خاتون رہنما رخسانہ انور کو حق کی آواز بلند کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ہڑتال کے دوران جن ڈاکٹرز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ۔