17جواریوں،8منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

December 12, 2019

املتان ( سٹاف رپورٹر )پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 جواریوں،8منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے صدر پولیس نے ملزم یونس مسیح سے 150لٹر دیسی شراب ،بی زید پولیس نے محمد عمر سے120گرام چرس ، مظفر آباد پولیس نے شوکت سے 140گرام چرس ، ریاض سے30لٹر شراب ، جاوید سے 110گرام چرس ، عدیل سے10لٹر دیسی شراب ، ممتاز آباد پولیس نےظفر سے 138گرام چرس ، جنید سے 60لٹر دیسی شراب برآمد کرلی ، ملزم عاشر سے پسٹل،بستی ملوک پولیس نے زیر حراست ملزم قمر عباس کی نشاندہی پر پسٹل،4 گولیاں ، قادر پور راں پولیس نے زیر حراست ملزم محمد اعجاز کی نشاندہی پر پسٹل اورگولیاں برآمد کرلیں، پولیس نے جواریوں کیخلاف کارروائی میں 17 جواریوں شفیق ، شاہد،عارف ، آصف ، عامر ، عبید ، کاشف ، حسنین ، امجد ، جعفر ، کاشف ، دانش ، عتیق، تصور عباس ، محمد ماجد ، صدیق ، مرید حسین کو گرفتار کر کے نقدی، موٹرسائیکل اور دوسرا سامان برآمد کر لیا، بوگس چیک دینے پرتھانہ کینٹ پولیس نےفیصل آباد کے رہائشی حافظ ارسلان کی درخواست پرشاہد حسین ، مظفر آباد پولیس نے محمد ارشاد کی درخواست پر ناصر، نیوملتان پولیس نے اختر کی درخواست پر فرخ سجاد جبکہ سیتل ماری پولیس نےمنصور کی درخواست پرغلام سرور کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں،،دریں اثنالڑائی جھگڑوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، سیتل ماڑی پولیس کو موضع سجان پور کی رہائشی خاتون سید بی بی نے بتایا کہ میں زرینہ بی بی کے گھر کام کررہی تھی کہ ملزم شریف ، غلام شبیر ، غفور آگئے گالم گلوچ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ، شاہ شمس پولیس کو محمد زمان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی رنجش پر ملزم پرویز نے2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا، صدر پولیس کو فیض الہی ٰنے بتایا کہ ملزم خضر حیات ، عمیر ، زبیر نے گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا ،دولت گیٹ پولیس کو زوہیب نے بتایا کہ ملزم خلیل ، غلام شبیر ، احسان نے3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میرے بھائی کاشف ، عارف کو زخمی کردیا جبکہ بوہڑ گیٹ پولیس کو غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ میرے بیٹےکو ملزم علی ، شہباز اور 3 نامعلوم افراد نےتشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔