اسلامک یونیورسٹی، جاں بحق طالب علم جمیعت کا کارکن تھا، ترجمان جماعت اسلامی

December 12, 2019

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میںجمعیت کی تقریب پر سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل کے حملے میں اسلامی جمعیت طلبہ کا کارکن محمد طفیل جاں بحق ہوگیا ۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبا کے 4طلبا فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملےکے وقت نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ تقریب سے خطاب کررہے تھے اور وہ بال بال بچ گئے۔

حملےمیں لیاقت بلوچ کے قریب کھڑے ایک اسٹوڈنٹ کی ٹانگ اور دوسرے کےپیٹ میں گولیاں لگیں جبکہ لیاقت بلوچ کو عقبی دروازے سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔