بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حیران کن وائیڈ اور نو بالز

December 13, 2019

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حیران کن واقعہ پیش آیا، جس پر سوشل میڈیا میں فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سلہٹ تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کرشمار سنٹوکی کی دو گیندوں نے سوالات اٹھادیے۔ انہوں نے پہلے چٹوگرام چیلنجرز کے اویشکا فرنینڈو کو گیند کرائی جو غیرمعمولی حد تک وائیڈ تھی، وکٹ کیپر ڈائیو لگانے کے باوجودگیند نہ پکڑسکا اور وہ بائونڈری لائن پار کرگئی۔ ایک گیند بعد انہوں نے نوبال پھینکی ان کا پیر کریز سے واضح طور پر لگ بھگ ایک میٹر باہر تھا۔ اس موقع پر کمنٹیٹر بھی حیران تھے کہ کس طرح اس قدر بڑی نوبال ہوسکتی ہے۔