سکاٹ لینڈ: پولنگ سٹیشن پر ملنے والی مشتبہ چیز دھماکے سے اڑا دی گئی

December 13, 2019

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) سکاٹ لینڈ میں پولنگ کا عمل پرامن طور پر مکمل ہوگیا، صرف مدرویل کے گلن ٹاور پولنگ سٹیشن پر ایک مشتبہ چیز پائی گئی تھی، جسے ماہرین نے دھماکے سے تباہ کردیا۔ پولنگ صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہی۔ جس میں چار ملین سے زیادہ افراد ووٹ دینے کے حقدار تھے۔ سوا سات لاکھ سے زائد افراد نے اپنے وووٹ پوسٹ کے ذریعے رجسٹر کرائے تھے۔ برطانوی پارلیمنٹ کیلئے سکاٹ لینڈ سے کل 59 نشستیں ہیں، جن میں 58 مسلمان اور پاکستان نژاد افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔ گلاسگو سائوتھے سے بریگزٹ اپرٹی کی طر سے دانیال علی راجہ، کلائیڈ سے ہارون ملک کنزویٹو کی طرف سے امیدوار ہیں۔ لیبر کی طرف سے گلاسگو سینٹرل سے ایک حمید، سٹرلنگ سے لبرل ڈیموکریٹ کے ٹکٹ پر فیضان الرحمٰن جبکہ ایبرڈین نارتھ سے نورالحق علی لیبر کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ لیبر نے فالکرک سے صفیہ علی کو بھی اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن ان سے فیس بک پر ایک اینٹی سمیٹک پوسٹ لگانے پر ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔ پولنگ کے دوران سکاٹ لینڈ میں موسم زیادہ تر ابر آلود رہا اور بعض مقامات پر خاصی بارش بھی ہوئی، محکمہ موسمیات نے جمعرات کے لئے یلو وارننگ جاری کر رکھی تھی۔