بلوچستان کے 7رکنی وفد کامختلف دفاترکادورہ

December 14, 2019

لاہور(خصوصی نمائندہ) حکومت بلوچستان کے 7رکنی افسروں کے وفد نے پی اینڈ ڈی پنجاب سمیت پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حکومت پنجاب کے صدر دفتر کا دورہ مکمل کرلیا ۔ نالج شیئرنگ دورے کا مقصد صوبہ پنجاب میں مختلف سوشل پروٹیکشن پروگرامز پر عملدرآمد کے طریقہ کار کے بارے خصوصی جانچ پڑتال کرنا مقصود تھا۔ مہمان وفد کی قیادت صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی حکومت بلوچستان غلام فاروق مری نے کی۔ وفد میں بالاچ عزیز سیکرٹری مذہبی امور، سعید احمد سرپرا ڈائریکٹر جنرل لیبر، آصف کھوسہ ڈپٹی ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ ودیگر بھی موجود تھے۔چیئر مین پی اینڈ ڈی پنجاب حامد یعقوب شیخ نے کہاکہ حکومت پنجاب کی سوشل پروٹیکشن پالیسی کا بنیادی مقصد معصوم طبقہ کی زندگیوں میں خوشحالی لا کر آسان بنانا ہے،اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت مستحق خواتین ،بچوں اور بزرگ حضرات کیلئے خصوصی منصوبہ جات کا آغاز کر رہی ہے۔