کراچی: بحریہ یونیورسٹی اور نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے کانووکیشن

December 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی: بحریہ یونیورسٹی اور نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے کانووکیشن

بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سیئکالوجی کے 16ویں اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے 8ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نشان امتیاز (ملٹری) نے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کانووکیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے۔

کانووکیشن میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے مجموعی طور پر 763طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے امتیازی حیثیت حاصل کرنے والے طلباءکو 37 سونے اور 29 چاندی کے تمغوں سے بھی نوازا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف ظفر محمود عباسی نشان امتیاز (ملٹری) نے طلباءکو انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کی قوم اور ملک کی خدمت کرنے پر تعریف کی۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبا میں اسناد تقسیم کیں۔

نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے اور میری ٹائم ڈسپلن کے آغاز کرنے پر باقی اداروں سے سبقت لے جانے پر کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر نہایت خوشی ہوئی ہے کہ بحریہ یونیورسٹی دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق اپنے طلباء کو تعلیمی ضروریات سے آراستہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کثیر الجہتی تعلیم کے فروغ اور طلباء کے دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے کے پروگرامز پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبا میں اسناد تقسیم کیں۔

اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل کلیم شوکت ہلال امتیاز (ملٹری) نے مہمان خصوصی کا کانووکیشن میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی مستقبل کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے طلباء کو جدید تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے۔ انہوں نے طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول، اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز اور انتہائی قابل فیکلٹی کی فراہمی کے لیے بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کے ملک کی بلیو اکانومی میں کردار ادا کرنے پر بھی کردار کو سراہا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پوزیشن ہولڈرز طلبا کے ساتھ گروپ فوٹو

کانووکیشن کی تقریب میں بڑی تعداد میں سینئر نیول آفیسرز، صنعتکاروں، فکیلٹی ممبران اور فارغ التحصیل طلباءکے والدین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مسقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی نے تمغے حاصل کرنے والے طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر خصوصی طور پر سراہا۔