پاک-انگلینڈ ویمنز ون ڈے سیریز: تیسرا میچ بارش کے باعث ختم

December 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک۔ انگلینڈ ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے بارش کے باعث ختم

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا، تین میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ پہلے ہی 0-2 سے جیت چکا ہے۔

کوالالمپور میں کھیلے جانے والی سیریزکے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستانی اوپنرز ناہیدہ خان اور جویریہ خان نے اچھی شروعات کرتے ہوئے96 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی، جو پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے ون ڈے میچ کی ریکارڈ شراکت ہے۔

ناہیدہ خان 55 اور جویریہ نے37 رنز بنائے، تاہم اسکے بعد پاکستان کی وکٹیں گرتی چلی گئیں ، پاکستان ویمن ٹیم نے 37 اعشاریہ 4 اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ کوختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں انگلینڈ ٹیم سیریز 0-2 سے پہلے ہی جیت چکی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔