نیویارک میں 22دسمبر کو اسٹیٹ پیپلز کنونشن ہوگا

December 15, 2019

ٹیکساس(پ ر) امریکہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن جن کا تعلق سرینگر سے ہے۔ نیویارک میں 22دسمبر کو اسٹیٹ پیپلزکنونشن منعقد کررہے ہیں جس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں کوئی بڑا اہم فیصلہ اور حکمت عملی بنائی جائے گی۔ ممبران کانفرنس نے کنونشن کے سابقہ حال ہی امریکی کانگریس کے اجلاس میں بڑی اکثریت سے شرکت کی اور منتظمین نے امریکی کانگریس کے اجلاس میں اہم کردار ادا کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ترین کنونشن میں برطانیہ، برسلز، اسٹریلیا، کینیڈا سے کشمیری رہنما شریک ہو رہے ۔ کانفرنس کی ترجمان پروفیسر حمیدہ گوہر نے کانفرنس کے ایجنڈے اور دعوت نامے کانفرنس میں آنیوالے افرا کو جاری کردیئے اس میں لندن میں جنگ کےنمائندہ کو دعوت دی گئی ہے ، پروفیسر حمیدہ گوہر نے میڈیا کو بتایا یہ کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اہم فیصلوں کی توقعات شامل ہیں۔ ممتاز کشمیری رہنما راجہ مظفر کنونشن کو کامیاب بنانے میں کافی متحرک ہیں۔