پاکستانی امپائر علیم ڈار کیوی فیلڈر کی تھرو لگنے سے زخمی

December 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی امپائر علیم ڈار کیوی فیلڈر کی تھرو لگنے سے زخمی

پرتھ ( جنگ نیوز)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جوانے والے پہلے ٹیسٹ میں ہفتے کو عالمی ریکارڈ ساز پاکستانی امپائر علیم ڈار کے دوران کیوی فیلڈر کی تھرو لگنے سے زخمی ہو گئے۔علیم ڈار نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی جانب سے کی گئی تھرو لگنے سے زخمی ہوئے۔آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران کیوی بولر ٹم ساؤتھی کی تھرو سے بچنے کے لیے امپائر علیم ڈار مچل سینٹنر سے ٹکرا گئے اور تھرو لگنے سے زخمی ہو کر زمین پر گر پڑے۔طبی عملے کی جانب سے علیم ڈار کو فوری طور پر گراؤنڈ میں امداد دی گئی جس کے بعد علیم ڈار دوبارہ امپائرنگ کے لیے کھڑے ہو گئے۔خیال رہے کہ علیم ڈار نے اسی ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔