پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی417رنز کی برتری

December 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی417رنز کی برتری

پرتھ( جنگ نیوز) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز آ سٹریلیا نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر167رنز بناکر مجموعی طور پر417رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، لبوشین اور برنس نے50,53رنز بنائے، سائوتھی نے چار وکٹ لئے، نیل ویگنر نے دو وکٹ لی، اس سے قبل آ سٹریلیا کے416رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 166رنز بناکر آوٹ ہوگئی،ٹیلر نے80رنز کی اننگز کھیلی، مچل اسٹارک نے52رنز کے عوض پانچ وکٹ لئے۔