حکومت کو ایک سال دیا،اب فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،اخترمینگل

December 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومت کو ایک سال دیا،اب فیصلے کرنے میںآزاد ہیں،اخترمینگل


ملتان (نمائندہ جنگ)بلوچ نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہےکہ حکومت کے ساتھ اتحادیوں کی ناراضگیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اب تو حکومت کی اپنی جماعت کے اندر کی ناراضگیاں بھی سامنے آنے لگی ہیں.

حکومت نے جو وعدے کئے ان پرعمل درآمد نہیں ہوا‘وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں‘اہم معاملات پرکسی بھی اتحادی جماعت کواعتماد میں نہیں لیا جاتا‘ مسائل کےحل کیلئےحکومت کو ایک سال دیا تھا جو ختم ہوگیا‘اب ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں.

مہنگائی اور بیروزگاری کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں‘ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے عوام کا تاریخی تعلق بلوچستان سے بنتا ہے اس لئے نئے صوبوں کے قیام پر تمام عناصر کو اعتماد میں لینا چاہئے.

تاریخ اور حقیقت ہمیشہ تلخ ہوتی ہےلیکن حکمران اس سے سیکھنے کو تیار نہیں۔گزشتہ روز ملتان میں بلوچ اتحادکونسل کی تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے بلوچستان کو ترقی پذیر رکھا گیا۔