انجیلا مارکل دنیا کی 100 بااثر خواتین میں مسلسل 9ویں بار سرفہرست

December 15, 2019

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی جریدے فوربز میگزین نے دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے اور جرمن چانسلر انجیلا مارکل گزشتہ نو برس کی طرح اس سال بھی سر فہرست قرار پائی ہیں۔امریکی جریدے ’فوربز‘ کی اس تازہ ترین فہرست میں دنیا کی طاقتور ترین خواتین کا تعین دولت، میڈیا اور اثر و رسوخ کی بنیاد پر کیا گیا۔بین الااقوامی جریدے کے مطابق یہ خواتین اپنی زبردست ذہنی صلاحیتوں، بہادرانہ، بہترین اور درست فیصلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتی ہیں۔