سی پی اوملتان کا سبزی منڈی کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کاجائزہ

December 15, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے اے سی سٹی ملتان عابدہ فرید کے ہمراہ سبزی منڈی ملتان کا دورہ کیا۔ڈی ایس پی سرکل نیو ملتان حاکم علی خان اور ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم انسپکٹر محمد اکرم ان کے ہمراہ تھے۔صدر سبزی منڈی اعظم صابری، جنرل سیکر ٹری ندیم قریشی اور سبزی منڈی کے دیگر نمائندگان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او ملتان اور اے سی سٹی ملتان نے سبزی منڈی کی سکیورٹی صورتحال، سبزیاں، فروٹ ،اشیاء خوردو نوش وغیرہ کی کوالٹی اور ریٹ لسٹ چیک کی۔سی پی او ملتان نے اس موقع پر سبزی منڈی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔سی پی اوملتان نے منڈی چوکی انچارج کوسکیورٹی کے حوالے سے ہدایت کی کہ وہ وقتاً فوقتاً سبزی منڈی کا رائونڈ کریں گے اور شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔سبزی منڈی میں خریداری کیلئے آئے لوگوں کو اگر کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش ہو تو فوری طور پر اس کو حل کریں۔اے سی سٹی ملتان عابدہ فرید نے اس موقع پر کہا کہ سبزیوں، فروٹس، اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔