پی آئی سی واقعہ کیخلاف ہولی فیملی ہسپتال میں مظاہرہ

December 15, 2019

راوالپنڈی (خصوصی نمائندہ)وائی ڈی اے راولپنڈی نے پی آئی سی واقعہ کیخلاف ہولی فیملی ہسپتال میں پر امن مظاہرہ کیا۔وائی ڈی اے کی قیادت بشمول چیرمین پنجاب ڈاکٹر شعیب تارڑ، سابقہ چیرمین ڈاکٹر حیدر اختر، ڈاکٹر ملک شہریار، ڈاکٹر سرمد اور دیگر ینگ ڈاکٹرز، ایم ایس ہولی فیملی ڈاکٹر شہزاد، ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر اختر، ڈاکٹر جہانگیر سرور، ڈاکٹر طارق نیازی، ڈاکٹر قیصر شہزاد اور متعدد سینئر ڈاکٹرز ، نرسز، اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث وکلا کو فوجداری مقدمات کے تحت سزا دی جائے کیونکہ جنگ کے دوران بھی ہسپتالوں پر حملے کی اجازت نہیں ہوتی۔