سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش بھارتی 10بوگیاں واہگہ ریلوے پر کھڑی ہیں،بھارت واپس لینے کیلئے پاکستانی خطوط کا جواب نہیں دے رہا

December 16, 2019

لاہور(خالد محمود خالد) پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کے باوجود بھارتی ٹرین کی دس بوگیاں اب بھی واہگہ ریلوے اسٹیشن پربے یار و مددگار کھڑی ہیں جبکہ بھارت انہیں واپس لینے کے لئے پاکستانی خطوط کا کوئی جواب نہیں دے رہا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے بعدسے اس سال8اگست کو جب پاکستان کی طرف سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کیا گیا تو اس وقت بھارتی بوگیاں استعمال کی جارہی تھیں۔ معاہدے کے مطابق ہر سال 4جون سے 4دسمبر تک سمجھوتہ ٹرین کے لئے بھارتی بوگیاں استعمال کی جاتی رہی ہیں جبکہ اٹاری تک سارا سال پاکستانی انجن لگایا جاتا تھا۔ ٹرین کی بندش کے وقت دس بھارتی بوگیاں لاہور میں موجود تھیں۔