مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پھر اضافہ

December 16, 2019

کوہاٹ(این این آئی) پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے مابین چلنے والی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھراضافہ کردیا۔ نئے کرایوں کا اطلاق 15دسمبر2019سے کیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک کے مختلف شہروں کے مابین چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا جس کے تحت کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی کوہاٹ ایکسپریس کے کرایے میں بھی تقریباً15 فیصد اضافہ کیا گیا۔