مقبوضہ کشمیر میں 132روزہ کرفیو پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے‘ قیصر شریف

December 16, 2019

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ 5اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد جماعت اسلامی نے ملک بھر میں کشمیر بچائو مارچ کا آغاز کیا اور رائے عامہ کو بیدار کیا۔ 22کروڑ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ 132دن کے کرفیو سے ایک بڑا سانحہ جنم لے چکا ہے جس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے جبکہ پاکستان اپنی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہائی کا شکار ہے۔ وزیراعظم کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کی بجائے دیگر ممالک کے دورے کسی اور ایجنڈے پر کر رہے ہیں۔