اداکارہ ایما اسٹون کے لاس اینجلز میں مکانات

December 22, 2019

آجکل ہالی ووڈ سیلیبرٹیز کا من پسند شعبہ ریئل اسٹیٹ ہوگیا ہے۔ وہاں یہ ٹرینڈ اتنا مقبول ہے کہ کئی اداکاروں کی بہت سی لگژری رہائش گاہیں ملیں گی، جن کی قدر وقیمت میں اضافہ دیکھ کر فروخت کرنا بھی ایک فیشن بن چکا ہے۔ اسٹارز کے مداح بھی ان جائیدادوں کو منہ مانگے دام ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔ دیگر سیلیبرٹیز کی طرحآسکر انعام یافتہ ’لالا لینڈ‘کی اسٹار ایما اسٹون کسی سے کیوں پیچھے رہیں، جن کے حسن و ادا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل انھوں نے لاس اینجلس کے ساحلوں پر دو نئےگھر خریدے ہیں۔ ویسٹ ووڈمیں واقع 1920ءمیں قائم کردہ ہسپانوی طرزتعمیر والا کاٹیج انھوں نے 2.3ملین ڈالر جبکہ مالیبو میں مڈسینچری رینچ اسٹائل ہاؤس 3.25ملین ڈالر میں خریدا۔ اس کے علاوہ 2012ء میں لاس اینجلس کے شہر بیورلی ہلز کےپُر فضا مقام پر خریدا گیابیورلی ہلز ہوم 2.477ملین ڈالر کا تھا۔

ویسٹ ووڈ کاٹیج

ویسٹ ووڈ کاٹیج ایک حیرت انگیز تفریح گاہ ہے۔ اس کے اندر سخت لکڑی کا فرش، کھلے شہتیر اور خم دار دروازے ہیں، جو لیونگ روم اورڈائننگ روم کے درمیان جاتے ہیں۔ یہ ایما اسٹون کی صوابدید پر ہے کہ وہ اس تاریک گزرگاہ کو پار کرکے کس کمرے میں داخل ہوتی ہیں۔

آرام دہ باورچی خانے میں سفید کیبنٹس اور انتہائی نفیس سازو سامان کے ساتھ کاؤنٹر ٹاپس استقبال کوموجود ہیں۔ یہاں تین بیڈرومز بھی ہیں جو دو منزلوں پرپھیلے ہوئے ہیں۔ نیز ایک خوبصورت بیک یارڈ بھی ہے، جس میں نیلے رنگ کے ٹائلز سے سجا سوئمنگ پول، پیٹیو اور گیسٹ ہاؤس دن بھر کی تھکن کو مٹا کر سکون و تازگی کے احساس سے ہمکنار کرتا ہے۔

رینچ اسٹائل ہاؤس

ساحل کےدوسری طرف لا لا لینڈ اسٹار کا گھر بہت مختلف ہے۔ فارم اسٹائل کا یہ گھر لاس ٹونس بیچ کے قریب نظر آنے والے پہاڑ کے کنارے پر سبزے کی چادر لپیٹے ہوئے ہے۔ گھر کے اندرونی حصے کی بات کریں تو وہ سفید دیواروں، اونچی چھتوں اور بڑی بڑی کھڑکیوں کے ساتھ روشن اور ہوا دار ہے۔ گھر کے کئی حصوں کو شیشے کی دیواریں نمایاں کرتی ہیں۔ باورچی خانے کی آرائش اور ساز و سامان دیکھنے کے لائق ہےجبکہ ماسٹر بیڈ روم سمندر کےحیرت انگیز نظارے سے لطف اندوز کرتا ہے۔

بیورلی ہلز ہوم

ایما اسٹون نے یہ جائیداد آسٹریلوی فلم ایڈیٹر کرک بیکسٹر سے خریدی تھی۔ ایمااسٹون کا چار بیڈ روم اور چار باتھ روم پر مشتمل یہ گھر1950ء کی دہائی کا بنا ہوا ایک روایتی مکان ہے، جو پُر سکون گلی میںچوڑی شاہراہ کے ساتھ واقع ہے۔ ٹماٹر کی طرح سرخ ابھرواںداخلی دروازہ ایک وسیع پورچ میں کھلتا ہے۔ اندر داخل ہوں تو گھر کے رنگوں اور ڈیزائنوں کا حسین امتزاج آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ سامنے بنی دہلیز کو سرخ اور سفید جیو میٹرک وال پیپرسے اس طرح سجایا گیا ہے کہ وہ سیاہ چمکدار لکڑی سے بنے فرش کے ساتھ بھرپور امتزاج پیدا کرتے ہیں۔

کچھ قدم گھر میں داخل ہوں گے تودہری اونچائی کے ساتھ لیونگ اور ڈائننگ روم مقابل ہیں، جہاں سفید اینٹوں سے بنا آتش دان استقبال کرے گا۔ اوپری سمت دیدہ زیب ڈیزائن کے اسٹوریج اور ڈسپلے کیبنٹس آویزاں نظر آئیں گے۔ دیوار کے ساتھ ڈبل فرانسیسی دروازے ایک طرف ڈائننگ ایریا کی طرف کھلتے ہیں تو دوسرے دروازے سے نیلے رنگ کے پتھر سے بنی کشادہ بالکونی پر جاکر فطرت سے ہم آغوش ہوا جاسکتا ہے، جہاں اونچی چھت پر آویزاں رنگین فانوس ماحول کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

کھانے کےایریا سے متصل باورچی خانہ ہے ، جسے ایما اسٹون نےیہ رہائش خریدتے وقت 2012ء میں اپنے ذوق کے مطابق بنوایاتھا،اس سے پہلے یہ باقاعدہ ڈائننگ روم کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ اس ایریا کو بھی ایما اسٹون نے سبز رنگ سے سجایا ہے۔ سورج کی کرنیں جب کمرےمیں داخل ہوتی ہیں تو قوس قزح کا سا سماں بندھ جاتا ہے۔ بلیک کاؤنٹر ٹاپ اور برفیلے سفید رنگ کے کیبنٹس ماحول کو اور دلکش بنا دیتے ہیں۔ آرام دہ لاؤنج ایریا اور کھانے کی جگہ بھی قریب ہی واقع ہے۔ ماسٹر بیڈ روم بھی اسی طرح سجا ہوا ہے، تاہم کمرے میں کلر پیلیٹ دبے ہوئے سرمئی نیلے رنگ کی ہے۔ یہاں وسیع لاؤنج ایریا بھی ہے جس میں ایک ماربل سے بنا آتش دان ہے، یہاں ایما نے بڑی اسکرین کا ٹی وی آویزاں کرکے اس جگہ کو تفریح کے لیے مختص کر رکھا ہے۔

الماریوں سے سجاعالیشان باتھ روم بھی ہے،جس میں خوبصورت ٹب بھی لگاہوا ہے،ساتھ ہی شیشے کی دیوار سے جدا کرتے ہوئے شاور روم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، یہاں بھی آپ کو کلر پیلیٹ کا حسین امتزاج دکھائی دے گا۔ کلاسیکی فرانسیسی دروازے بیڈروم سے پچھلے آنگن میں کھلتے ہیں۔ یہاںتین اضافی مہمان بیڈرومز بھی ہیں، جہاں میڈیا روم سمیت رنگ و تفریح کا وہی سامان دکھائی دے گا جو ایما کے مزاج کا خاصہ ہے۔ پچھلے حصے میں بالکونی سے سیڑھیاں اُترنے کے بعد تین اطراف اونچی گھنی جھاڑیوں اور سرسبز لانوں میںگھرے سوئمنگ پول کی طرف جاکرتیراکی سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔

لاس ٹونس بیچ کاٹیج

ہالی ووڈ اسٹار ایمااسٹون کا ساحل سمندر سے پیار اور الفت ان کے ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں واضح طور پر جھلکتا ہے،جس کا عملی ثبوت لاس ٹیونس بیچ کے قریب 3.2 ایکڑ ساحل سمندر پر پھیلا ان کا پتھر سے بنا ہوا خوبصورت کاٹیج ہے،جو ایک ہزار آٹھ سو مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جہاں چاروں اطراف سمندر کا نظارہ ایما کی روح کو سرشار کرتا ہے۔

ایما نے یہ گھر 3.25ملین ڈالر میں خریدا تھا، تاہم ایما نے اسے خریدنے کے بعد اس کی اَپ گریڈیشن کی ہے، جس کے بعد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق، اس کی مالیت بڑھ کر 3.6ملین ڈالر ہوگئی ہے۔

لاس ٹونس بیچ کو امریکا میں بہترین چراغاں اور فطری فضائی مناظر کے حوالے سے شہرت حاصل ہے جہاںچاروںاطراف سبزے کی بہار اور سمندر کا نیلگوں پانی دیکھنے والوں کو خوشی و مسرت سے سرشار کر دیتا ہے۔