حافظ آباد، دھند کے باعث باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، 5 جاں بحق

December 21, 2019

حافظ آباد میں چک چٹھہ کے قریب شدید دھند کے باعث باراتیوں سے بھری بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار بس علی پور سے باراتیوں کو لے کر ملتان جارہی تھی جو شدید دھند کے باعث حافظ آباد میں چک چٹھہ کے قریب مخالف سمت سے آنےوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی ۔

حادثے کے فوری بعد زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں 5زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔