’ہوم آفس‘ کو منظم کریں

December 24, 2019

جب ہم ایک روایتی ہوم آفس کا سوچتے ہیںتو ہمارے ذہن میںایک ایسے کمرے کا منظر آجاتا ہے، جہاں چند کرسیاں، میزیں اور فائلوں سے بھرے شیلفس موجود ہوں جبکہ ایک بڑی سی میز پر لیمپ ٹمٹما رہا ہواور کھڑکی پٹ کھلے ہوئے ہوں۔

اگر آپ کے ہوم آفس کا آئیڈیا یہی ہے تو پھریہ مضمون آپ کے بہت کام آنے والا ہے۔ آجکل ہوم آفس کسی بھی شیپ، سائز اور اسٹائل میںہوتے ہیں، ساتھ ہی یہ روشن، اسٹائلش اور فنکشنل یا ایک ہی وقت میںسب کچھ ہوسکتے ہیں۔ کچھ آفس ایک کمرے کے بجائے گھر کے آدھے حصے پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔ اب یہ آپ کے گھر میں دستیاب جگہ اور آپ کے کام پر منحصرہےکہ آپ کس قسم کا ہوم آفس تیار کرسکتے ہیں۔

گھر کی نوعیت سے متعلق آپ کو کوئی نہ کوئی سجھائو آہی جاتا ہے کہ کونسے کمرے کو دفتر کی شکل دی جائے یا پھر گھر کا کونسا حصہ ایک اسٹائلش اور کارآمد آفس میں ڈھل سکتاہے۔سب سے اہم بات یہی ہےکہ ہوم آفس میںیہ صلاحیت بدرجہ اتم ہونی چاہئے کہ وہاںآپ سکون سے اپنے کام کرسکیں اور بزنس کو بڑھا سکیں۔

اگر آپ اپنے بڑے سے ڈرائنگ روم یا لیونگ روم کارنر کو آفس کی شکل دینے والے ہیںتو اس جگہ کوآپ نے دیدہ زیب اور فنکشنل بنا نا ہوگا تاکہ جو بھی یہاںآئے اس حصے کے انداز کو دیکھ کر سراہے بغیر نہ رہ سکے۔ آپ کارنر آفس میںاستعمال ہونے والی کیبنٹس، درازوں اور مولڈنگ کو سفید رنگ سے نفیس بناسکتے ہیں۔

ایک ایفیشینٹ اور کارگر آفس میںسامان کی دانشمندانہ اسٹوریج سب سے اہم ہوتی ہے۔ اگر دفتری سامان صحیح جگہ رکھا ہےاور راستے وغیرہ میںرکاوٹ نہیںبن رہاتو اس سے کام آسان اور تیز ہو جاتاہے، مثلاً آپ دیوار سے جڑے کمپیوٹر کے اوپر کیبنٹ میں اپنی فائلیںیا دیگر اشیا رکھ سکتےہیں لیکن اس میںوہ کاغذات یا چیزیں نہ رکھیں،جو ری سائیکل ہونے والی ہوںیا وہ میگزین یا اخبارات جن کوکچھ ہی عرصے میںہٹانا ہو کیونکہ ایسی چیزوں کو منظم کرنے میںآپ کا وقت ضائع ہوتا ہےحالانکہ کچھ دنوںبعد آپ نے انہیں تلف کرنا ہی ہوتا ہے۔

آپ کے پاس اگر جگہ کی کمی ہے توآپ کو زیادہ سوچ بچارکی ضرورت ہوگی۔ آپ کو اپنے فرنیچر کو اسی حساب سے بنوانا اور دیوار میںلگوانا ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ کو دیواروںپر لگے کیبنٹس کا زیادہ استعمال کرنا ہوگا۔ مزید یہ کہ سائیڈ ٹیبل کے اندر بھی اچھی خاصی گنجائش ہوتو بہتر رہےگا۔

آجکل ایسے آفس فرنیچر دستیاب ہیں،جو کسٹمائز ڈ طریقے سے استعمال کیے جاتے ہیں یعنی جس کرسی پر آپ بیٹھے ہیںاسے آپ فولڈ کرکے سائیڈ پر بھی رکھ سکتے ہیں یا دیوار کے ساتھ ہینگنگ ٹیبل آپ کے لیپ ٹاپ کو سمیٹ کر دیوار سے لگ جائے گی۔ بیٹھتے یا آرام کرتے ہوئے کام کرنے کیلئے ایسے بین بیگس بھی دستیاب ہیں،جو سکڑ کر چھوٹے ہوجاتے ہیں اور کم جگہ گھیرتے ہیں۔ تمام ہوم آفس آئیڈیل نہیںہوتے بلکہ انہیںآئیڈیل بنانا پڑتا ہے۔ فرض کریں کہ آپ گھر کی سیڑھیوںکے پاس آفس بناناچاہتے ہیں تو ریلنگ کے ساتھ آپ کیبنٹس بنا سکتے ہیںاور زینے کے نیچے والا حصہ دفتری سامان کی اسٹوریج کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

کوشش کریں کہ گھر کے جس کمرے یا کارنر کو آپ آفس کی شکل دیںتو جہاںتک ممکن ہو، وہاں آمدورفت کا راستہ الگ رکھیں۔ اس سے آپ کی زندگی متوازن رہےگی مثلاًاگر آپ دفتری کاموںسے تھک کر گھر میںداخل ہوںتو آپ کو بالکل الگ ماحول میسر ہو، نہ کہ وہی دفتری اشیا آپ کو جھنجلاہٹ میں مبتلا کررہی ہوں۔ ایک بار ساری اشیا اچھے طریقے سے سیٹکرلیں تو آپ کو جب بھی ضرورت ہوگی، انہیںبآسانی حاصل اور بوقت ضرورت استعمال کرلیں گے۔

جس طرحآپ گھر کی اشیا آفس میں نہیںرکھ سکتے، اسی طرحکوشش کریں کہ آفس کی اشیا بھی گھر میںنہ رکھیں۔ بے شک آفس کو آرام دہ اور پرسکون ہونا چاہئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے بغیر منصوبہ بندی کے بنالیاجائے، جس سے کاروباری امور کو انجام دینے میں رکاوٹپیش آتی ہو۔اس کیلئے آپ کو حدبندی کی بہت زیادہ پابندی کرنی پڑے گی اور دفتر کو گھر سے اس طرح الگ رکھنا ہوگا۔

جیسے گھر اور دفتر دو الگ جگہوں پر ہوں اور گھر میںہونے والے شور شرابے کا دفتر کے ماحول پر ذرا بھی اثر نہ پڑتا ہو۔ گھر میں دفتر بنانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہر وقت اپنے کام کیلئے دستیاب رہیں۔ آفس کیلئے اوقاتِ کار مقرر کرلیں، اس طریقے سے آپ زیادہ مؤثر اور کارگر طریقے سے کام کرسکیں گے۔