وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟

December 24, 2019

وٹامن سی سے بھر پورکھٹے میٹھے پھل بے حد پسند کیے جاتے ہیں ، ہر کسی کا پسندیدہ پھل کینو موسم سرما میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس میں وٹامن سی سمیت دیگر بے شمار وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں، اسی لیے اس پھل کے بے شمار فوائد ہیں ، مگر اس کی زیادتی آپ کو مشکلات سے دو چار کر سکتی ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق وٹامن سی انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہے ، اس کے استعمال سے قوت مدافعت بڑھتی ہے جبکہ زخموںکو بھی جلد بھرنے میں مدد ملتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے: مالٹے کے 100 نہیں 101 فیصد فوائد

ماہرین کا کہنا ہے کہ 100 گرام کینو میں 2.53 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ایک بالغ انسان کے لیے 65 سے 90 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

اس مقدار سے تجاوز کرنے سے بہت سی دوسری مشکلات جنم لے سکتی ہیں جیسے کہ نظام ہاضمہ کی کمزوری، جسم میںآئرن کی زیادتی، الٹی کی شکایت ، سر درد ، نیند کی کمی ، سینے کا جلنا اور ڈائیریا شامل ہیں۔

وٹامن سی کی زیادتی سے ہونے والی بیماریاں:

ماہرین غذائیت کے وٹامن سی کی زیادتی سے گردوں میں پتھری بننے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ، وٹامن سی کی زیادتی ہوتو یہ جسم سے ’ اوکزیلیٹ‘ (oxalate)کی شکل اختیار کر کے خارج ہو جاتا ہے ، مگر کبھی کبھی یہی اوکزیلیٹ وٹامن سی کی اضافی مقدار ہونے کے سبب دوسر ےمنرلز کے ساتھ مل کر ایک کرسٹل کی شکل اختیار کر لیتے ہیںجس سے گردوں میں پتھری بن جاتی ہے ۔

وٹامن سی جسم میں محفوظ نہیں رہتا

وٹامن سی کی اضافی مقدار جسم میں محفوظ نہیں رہتی بلکہ یہ وقتاً فوقتاً جسم سے خارج ہوتی رہتی ہے ، وٹامن کی مقدار اگر اضافی ہو جائے تو کچھ مقدار جسم کے پٹھے استعمال کر لیتے ہیںجبکہ باقی سارا وٹامن سی خارج ہو جاتا ہے اور اس سے نظامِ ہاضم کی کارکردگی بھی بگڑ سکتی ہے ۔

وٹامن سی زیادتی سے آئرن کی اضافی افزائش

وٹامن سی جسم میں آئرن کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ، وٹامن سی کا زیادہ استعمال جسم میںآئرن کی ضرورت سے زیادہ افزائش کا سبب بنتا ہے ، جس سے جگر، دل ، اپینڈیکس ، تھائیرائیڈ اور سینٹرل نروس سسٹم کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وٹامن سی کن پھلوںمیں پایا جاتا ہے ؟

وٹامن سی حاصل کرنے کے لیے لیموں ، کینو، اسٹرابیری، امرود، کیوی، بروکولی، پھول اور بند گوبھی، ہری مرچیں، پالک، ٹماٹر اور چکوترا بے حد مفید ذریعے ہیں ۔

وٹامن سی کے استعمال میں احتیاط لازمی ہے

وٹامن سی کے لیے سپلیمنٹس سے زیادہ پھلوں کا استعمال کرنا چاہئے۔

سپلیمنٹس کے ذریعے وٹامن سی کی زیادتی کے خدشات بڑ ھ جاتے ہیں ۔

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر وٹامن سی کے سپلیمنٹس نہ استعمال کئے جائیں۔

وٹامن سی کی زیادتی سے قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے جس سے دیگر بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔