اوباما کی پسندیدہ کتابیں، موویز اور گانے

December 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اوباما کی پسندیدہ فلم ’ امریکن فیکٹری‘ کا ٹریلر

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے رواں سال اپنی پسندیدہ کتابوں موویز اور گانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باراک اوباما نے اپنی سالانہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے یہ فہرست جاری کی۔

اوبامہ نے سب سے پہلے سال 2019 میں اپنی پسندیدہ کتابوں کی 2 صفحات پر مشتمل فہرست شیئر کی جو تاریخ ، معیشت اور ایوارڈ یافتہ ادب پر مشتمل ہے نا صرف یہ بلکہ کھیلوں کے شائقین کے لیے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2019 اپنے اختتام کے قریب ہے تو میں آپ سب سے اپنی پسندیدہ کتابوں کی فہرست شیئر کر رہا ہوں جنہوں نے اس سال کو میرے لیے کافی روشن بنایا ہے۔

اس ٹوئٹ کے آخر میں اوباما کا کہنا تھا کہ وہ کتابوں کی فہرست سے اس کی شروعات کررہے ہیں بعد میں موویز اور میوزک کی فہرست بھی شیئر کی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجھے یقین ہے کہ اس فہرست سے جتنا لطف اندوز میں ہوا ہوں اتنا ہی آپ سب بھی ہوں گے۔

اوباما کی پسندیدہ موویز کی فہرست میں ’امریکن فیکٹری‘ سرفہرست رہی۔

سابق امریکی صدر کی اس فہرست میں کُل 18 فلمیں شامل ہیں جبکہ انہوں نے ٹیلی ویژن کے تین شوز جن میں ’فلی باگس سیزن 2‘، ’واچ مین‘، اور ’ان بلیواییبل‘ شامل ہیں۔

انہوں نےلکھا کہ ان شوز کو فلموں کی طرح طاقتور ہی سمجھتے ہیں۔

پسندیدہ میوزک کی فہرست شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آپ کو لانگ ڈرائیو اور ورزش کے لیے اس فہرست میں درج میوزک موزوں لگے گا۔

اس فہرست میں امریکی گلوکارہ ثمر مرجانی والکر کا گانا پلئینگ گیمز نمبر ایک پر رہا۔