پروفیسر شاہد جناح میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرمقرر

January 01, 2020

پاکستان کے نامور سرجن اور لیپروسکوپک سرجری کے ماہر پروفیسر شاہد رسول نے بدھ کے روز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ اکرم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 4 سال کے لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا رجسٹرار مقرر کیا ہے۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ہیڈ آف سرجری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پروفیسر شاہد رسول پاکستان اور انگلینڈ سے لیپروسکوپک سرجری میں تربیت یافتہ ہیں۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق پروفیسر شاہد رسول وزن کم کرنے اور ذیابطیس سے نجات دلانے والی سرجری کے بھی ماہر ہیں۔

پاکستان اور بیرون ملک خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی سرجنز نے پروفیسر شاہد رسول کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان میں سرجری اور میڈیکل کی تعلیم کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔