آسٹرین سائیکلسٹ کا دشوار راستوں پر سائیکل چلانے کا مظاہرہ

January 02, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹرین سائیکلسٹ کا دشوار راستوں پر سائیکل چلانے کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن سائیکل چلانے کی ایسی مہارت شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

جی ہاں، آسٹریا سے تعلق رکھنے والے فابیو وبمر نامی اس ماہر سائیکلسٹ کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اونچے نیچے تنگ اور دشوار گزار گلیوں اور سیڑھیوں پر سائیکل دوڑائی اور فرانس کے شہر لیون سے دارالحکومت پیرس تک کا سفر طے کیا۔

یوں دشوار گزار راستوں پر سائیکل چلاتے ہوئے مختلف ٹرکس پیش کرتے آسٹرین کھلاڑی کے اسٹنٹ نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا اور خوب داد سمیٹی۔