امریکا میں تیز ہواؤں کے جھکڑ، ٹرک حادثے سے بال بال بچا

January 02, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں تیز ہواؤں کے جھکڑ، ٹرک حادثے سے بال بال بچا

موسم کی خرابی اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔ کچھ ایسے ہی مناظر امریکی ریاست کولوراڈو واؤمنگ کی بارڈر پر دیکھے گئے۔

تیز ہواؤں کے جھکڑ نے ایک ٹرک ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیا اور ٹرک بیچ سڑک پر دائیں بائیں گھومتا دکھائی دیا اور سڑک پر لگی راہداری سے ٹکراتا ہوا دوسری سڑک پر جا رُکا اور خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں موسم کی خراب صورتحال نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے جہاں طوفانی ہوائیں اور کئی شہروں میں اب بھی برفباری جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔