ذلت کی CNG سے عزت کا پیٹرول بہتر، صارفین کا شکوہ

January 03, 2020

کراچی میں گیس کے کم پریشر کے باعث سی این جی اسٹیشنز 8 گھنٹے کھلنے کے بعد جمعہ کی صبح 6 بجے دوبارہ بند کردیئے گئے، طویل قطاروں میں لگے عوام کا کہنا تھا کہ اس ذلت کی گیس سے عزت کا پیٹرول بہتر ہے۔

شہر قائد میں رات 10 بجے کھولے گئے سی این جی اسٹیشنز کے باہر گیس کے حصول کے لیے رکشہ ، بسوںاور گاڑیوںکا رش لگا رہا اور لوگوں نے سرد رات سی این جی اسٹیشنز کے باہر لائنوں ميں لگ کر گزاری۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے :کراچی میں گیس قلت سے زندگی اجیرن

سخت سردی میں گیس اسٹیشنز کے باہر لوگوں نے پريشر کم ہونے کا شکوہ کیا جبکہ بعض پریشان شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر گيس نہیں دینی تو گاڑیاں بھی بند کردیں۔

کراچی میں سی این جی صلرفین کا کہنا تھا کہ گیس کا پہلے شیڈول کے مطابق انتظار کرنا پڑتا تھا مگر اب تو کئی کئی دن گزر جاتے ہيں پھر بھی گیس نہیں ملتی۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس سے متعلق تازہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا ۔