خیبر پختون خوا کابینہ میں ردو بدل اور توسیع کا فیصلہ

January 04, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء اور مشیر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے صوبائی کابینہ کے بعض اراکین کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر کے ان کے قلمدان تبدیل کرنے اور صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرِ صحت ہشام انعام اللّٰہ، مشیرِ تعلیم اور وزیرِ معدنیات کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

صوبائی کابینہ میں 2 نئے وزراء، ایک مشیر اور 8 معاونینِ خصوصی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کے پی کابینہ، احتساب کمیشن ترمیمی ایکٹ منظور

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ کابینہ میں رد و بدل کا مقصد محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔