• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل ،مشاورتی اجلاس کل طلب

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان نئےوزراء کےناموں پروزیراعظم عمران خان سےتبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بعض وفاقی وزراء اورپارٹی رہنماء بھی شریک ہوںگے،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان 15رکنی کابینہ اورمشیروں کی حتمی منظوری دیں گے ۔

کابینہ میں عاطف خان،شہرام ترکئی،اکبرایوب،ضیاء اللہ بنگش ،اشتیاق ارمڑ،ڈاکٹرہشام انعام اللہ،میاں خلیق الرحمٰن اورتیمورسلیم جھگڑاکووزارتیں دینےکاامکان ہے جبکہ میاں جمشید الدین ،کامران بنگش ،شاہ محمد اورخاتون رکن کوبھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔

تازہ ترین