• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع ،2قبائلی ارکان کو وزیر بنانیکا فیصلہ

پشاور(گلزا ر خان‘ سٹاف رپورٹر ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت قبائلی اضلاع سے منتخب ہونیوالے تحریک انصاف کے 2ارکان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائیگا جبکہ ممکنہ طور پر دو سے تین موجودہ صوبائی وزرا کے محکمے تبدیل کئے جائیں گے، نو منتخب قبائلی ارکان کل صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے،نئے کابینہ ارکان کووزیر اعلیٰ کے پاس موجود17محکموں میں سے قلمدان دئیے جائیں گے جس کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں دو سے تین نئے وزرا اور2مشیر شامل کئے جائیں گے جبکہ متعدد معاونین اور پارلیمانی سیکرٹریوں کو کابینہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، اس وقت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے پاس 17محکموں کے قلمدان موجود ہیں

تازہ ترین