• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمودخان نےکے پی کے نئےوزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

تحریک انصاف کے رہنما محمودخان نےخیبرپختونخواکےنئےوزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ،گورنراقبال ظفرجھگڑانےان سے حلف لیاہے۔

حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کےسبزہ زارمیں منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کےرہنمائوں،اراکین اسمبلی،چیف سیکریٹری،انسپکٹرجنرل آف پولیس ،اعلی حکام اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حلف لینے کے بعد گورنر نےنومنتخب وزیراعلی کومبارکباددی جس کے بعد وزیراعلی تقریب میں آئے مہمانوں سےباری باری مل کرنئےمنصب کی مبارکباد وصول کرتےرہے۔

تازہ ترین