ICC ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کی تنزلی

January 08, 2020

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بلے بازوں کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بالنگ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل واگنر دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی بالنگ رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی بھی پاکستانی بالر جگہ نہیںبنا سکا ہے۔