خورشید شاہ سے انکوائری کیلئے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نامزد ‎

January 10, 2020

پی پی رہنما خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مکمل انکوائری کے لیے ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن کی سربراہی میں 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نامزد کردی گئی ۔

‎پی پی رہنما خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تشکیل کردہ جے آئی ٹی ممبران میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ، ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی باجوہ، خورشید شاہ کیس کے انویسٹی گیشن آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ نیب خورشید شاہ سمیت 18 افراد پر 1 ارب 30 کروڑ کا ریفرنس فائل کرچکی ہے، ریفرنس میں خورشید شاہ کی 2 اہلیہ، 2 بیٹوں اور داماد نامزد ہیں، جبکہ خورشید شاہ دل کے عارضے کے سبب جوڈیشل کسٹڈی میں این آئی سی وی ڈی سکھر میں زیر علاج ہیں۔