شاہ ویر جعفری کو حریم شاہ کے ساتھ تصویر بنوانے پر تنقید کا سامنا

January 11, 2020

اسلام آباد (ایجنسیاں)یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کو ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر بنوانے پر تنقید کا سامناہے۔ شاہ ویر جعفری نے حال ہی میں حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد شاہ ویر جعفری کو ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے پرستار ان کو حریم شاہ سے کوئی تعلق نہ رکھنے کی تلقین کر رہے ہیں۔