انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم ساؤتھ افریقا پہنچ گئی

January 11, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم ساؤتھ افریقا پہنچ گئی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقا پہنچ گئی، کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے بیشتر کھلاڑی ساؤتھ افریقا کی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، اچھے نتائج ملیں گے۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے کھیلا جارہا ہے جس کے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کر رہے ہیں اور ٹیم ایونٹ کے لیے ساؤتھ افریقا پہنچ چکی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کہتےہیں کہ اسکواڈ میں شامل بیشتر کھلاڑی جنوبی افریقاکی کنڈیشنز جانتے ہیں، این سی اے میں تربیتی کیمپ کے دوران بہت محنت کی، ورلڈکپ میں نتائج مثبت رہیں گے۔

کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے، ورلڈ کپ میں امید ہے مایوس نہیں کریں گے ۔